ایسوسی ایٹ ایڈووکیٹ
پارٹنر کی نگرانی میں لاہور کی ضلعی عدالتوں میں دیوانی، خاندانی اور فوجداری مقدمات کی پیروی، اور ہائی کورٹ کے کام میں معاونت۔
ہم کیا دیکھتے ہیں
- پنجاب بار کونسل میں بطور ایڈووکیٹ اندراج
- لٹیگیشن کا دو یا زائد سال کا تجربہ
- انگریزی اور اردو میں مضبوط مسودہ نویسی
- موکلوں سے براہِ راست معاملہ کرنے کی صلاحیت